ایک خوبصورت تحریر کہتے ھیں کہ شادی کے بعد عورت کا چہرہ اور جسمانی حالت بتاتی ھے کہ اُس کے شوھر نے اُسے کس حال میں رکھا ھوا ھے۔ وہ عورتیں کبھی بوڑھی نہیں ھوتیں جن کے شوھر اُن پر جان چھڑکتے ھیں۔ شادی سے قبل لڑکی مناسب شکل صورت کی ھوتی ھے جو پہن اُوڑھ کر اچھا لگتی ھے۔ مگر شادی کے بعد شوھر کی توجہ، محبت اور عزت عورت کے چہرے کو ایسا نکھارتی ھے کہ وہ مزید خوبصورت ھوتی چلی جاتی ھے۔ شادی کے دس بیس سال بیت جانے کے بعد بھی عورت خوبصورت اور کم عمر لگ سکتی ھے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں اور زوجین کی قسمت پر رشک کرتے نہ تھکیں۔ لوگ ھمیشہ عورت کو الزام دیتے ھیں کہ وہ اپنا خیال نہیں رکھتی جس کا شوھر ھی اُسے عزت و اھمیت نہ دیتا ھو تو وہ بھلا کس کے لیے سجے سنورے۔ کہتے ھیں کہ عورت کو تم جیسا کہو گے وہ ویسی ھی بنتی چلی جائے گی، اُسے بدصورت اور پھوھڑ کہو گے تو وھی بنتی جائے گی اور اگر اُسے خوبصورت اور سلیقہ مند کہو گے تو وہ خودبخود ویسی ھی بنتی چلی جائے گی۔ ● رسول کریم ؐ نے فرماتے ھیں: ” نیک اور بلند مرتبہ لوگ اپنی بیویوں کی عزت کرتے ھیں اور پست ذھنیت اور نیچ لوگ اُن کی توھین کرتے ھی...