*⚔️🇵🇰PAKISTAN CYBER WING*🇵🇰⚔️ پاکستانی نوسرباز نے ارطغرل غازی کو چونا لگا دیا میاں کاشف اینجن التان کے پانچ لاکھ ڈالرز لے اڑا اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )ترکی کے معروف اداکار اینجن التان کو پاکستانی شہری کاشف نے پانچ لاکھ ڈالرز کا چونا لگا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اینجن التان کو دراصل ایک نجی کمپنی کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے لیے بلایا گیا تھا جس کے لیے ان سے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا تھا۔انہیں ایڈوانس میں پانچ لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد انہوں نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور باقی رقم پاکستان میں آنے پر دینے کا وعدہ کیا گیا۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس شہری کاشف نے اینجن التان کو کہا کہ پارٹی کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کا چیک آچکا ہے ۔ آپ ترکی پہنچیں تو چند دنوں میں آپ کو پیسے مل جائیں گے لیکن جب انگین التان نے ترکی جا کر کاشف سے رابطہ کیا تو کاشف کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔ بعد ازاں ترک اداکار نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ کاشف سیالکوٹ کا نوسر باز ہے اور اس کے خلاف اس سے قبل بھی فراڈ کی بہت سی ایف آئی آرز درج ہیں۔دریں اثنا پ...