تکـبر، خیانـت اور قـرض سـے دور رہنا :
سیـــدنا ثوبان رضی الله تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
"جو مر گیا اور تین چیزوں یعنی تکبر (گھمنڈ)، مال غنیمت میں خیانت اور قرض سے بری رہا،
وہ جــــنت میں داخــل ہو گا۔
[جامع الترمذي-١٥٧٢]
اے ہمارے پروردگار
ہمارے پلے کچھ بھی نہیں ہے جو اس دن تیرے سامنے لا سکیں۔ جس دن اعمال تولے جائیں گے اور کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا سوائے اپنے نیک اعمال کے، اے خالق کائنات ہم پہ رحم فرما کہ ہم اس دن کے لئے تیاری کر سکیں پس تو ہم پہ رحم فرما، اور ہمارے دلوں کو نیکی کی طرف موڑ دے اور جو گناہ ہم سے سرزد ہوئے ہیں اس پہ ہم توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما ہماری دنیا اور آخرت برباد ہونے سے بچا لے۔ اے ہمارے رب ہمارا خاتمہ ایمان پہ فرمانا، ہمیں قبر اور دوزخ کے عذاب سے بچانا۔ بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے اور سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا مہربان ہے آمین یا رب العالمین
#islam #islamicinformation
Comments
Post a Comment