شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنانا کوئی معمول کی بات نہیں بلکہ یہ بہت بڑے واقعے کے نتیجے میں ھوا ھے۔
یورپ میں ایک بہت بڑا انڈین نیٹورک پکڑا گیا ھے جس کا نام #شیرواستہ نیٹورک ھے جس کے انڈر ایک ہزار سے زیادہ این جی اورز ، سوشل نیٹ ورکنگ میڈیا سائٹس اور کچھ الیکٹرانک میڈیا گروپس کام کر رہے تھے ۔
جب سے یہ نیٹورک پکڑا گیا ھے اس وقت سے ہی شیرواستہ کے تمام نیٹورک بند ھو گئے ہیں یعنی انٹرنیٹ سے ہی غائب ھو گئے ہیں ۔
یہ نیٹورک ایک تو مختلف ممالک کے خلاف جھوٹی خبریں انٹرنٹ پر پھیلاتا تھا جبکہ سب سے اہم کام یہ تھا کہ مختلف این جی اوز کی مدد سے مختلف ممالک کے اداروں اور شخصیات کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرا کر انڈیا کے مفادات کا تحفظ کرتا تھا۔
اب آتے ہیں اپنے ملک پاکستان کی طرف۔
چونکہ ھم سب کو پتہ ھے کہ انڈیا پاکستان کا دشمن نمبر ون ھے اور اس نیٹورک کا سارا زور پاکستان کے خلاف پروپیگینڈے کرا کر دنیا میں بدنام کرنا تھا۔
اب سب کچھ کھل کر سامنے آ گیا ھے اور ان شاءاللہ بہت جلد حکومت ان کے خلاف ایکشن لینے والی ھے۔
اس موضوع پر وزیراعظم ، انٹیلجنس اداروں اور پاک فوج کی میٹنگز ھو چکی ھے۔
ایک دو دفعہ وزیراعظم عمران خان بھی دبے الفاظ میں اس کا ذکر کر چکے ہیں کہ نوازشریف کے ساتھ کچھ ملک دشمن انڈین نواز لوگ ملاقات کر چکے ہیں مگر چونکہ یہ صرف انٹیلجنس رپورٹس ھیں اس لئے اسے فلحال پبلک نہیں کر سکتے۔
اب شیرواستہ نیٹورک جو کہ اصل میں RAW چلا رہا ھے اس کے ساتھ مختلف فیلڈز میں کام کرنے والے پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا گیا ھے جو انڈین مفادات کے لئے پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں ۔ جن میں پی ڈی ایم میں شامل کچھ سیاسی جماعتیں، پختون تحفظ مومنٹ ، سوشل میڈیا گروپس، کچھ ایلکٹرانک میڈیا کے اینکرز، اور کچھ این جی اوز شامل ہیں
پاک فوج کے خلاف کچھ سیاسی جماعتیں متواتر جو غلیظ زبان استعمال کرکے ان کی کردار کشی کر رہے ہیں وہ اسی شیرواستہ نیٹورک کی ایما پر کر رہے ہیں ۔ ھماری انٹیلیجنس اداروں کو ثبوت مل گئے ہیں کہ نوازشریف کے ساتھ حسین حقانی نے خفیہ ملاقات کی ھے ۔ یاد رہے کہ حسین حقانی کی این جی او ( SAATH ) اسی شیرواستہ گروپ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ھے
اب ان سب کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ھے چونکہ اس نیٹورک میں کچھ بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈران شامل ہیں اس لئے تگڑا اور دبنگ وزیر داخلہ لگانا ضروری تھا۔
Comments
Post a Comment