کیا مشکل ہے کیا آسان
مومن بننا آسان تو نہیں مگر ناممکن بھی نہیں
ہاں مشکل ضرور ہے
کیونکہ قرآن ہماری راہ ہے اور ہمارے نبی مُحَمَّد ﷺ ہمارے رہبر۔
إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ
ۗ (سورہ الرعد آیت نمبر 11 کا حصہ)
اللّٰہ کسی قوم کے حالات کو اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے کو تبدیل نہ کر لے۔۔
اچھا ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان یاعالم بننے کے لیے
اچھے انسان بننا ضروری ہے اور اچھے انسان اس وقت بن سکتے ہیں جب اچھی باتیں سیکھی جائیں
تربیت اچھی ہو اپنا کردار بنائیں
کیونکہ دوسروں پر ہمارے نہ صرف الفاظ اثرا انداز ہوتے ہیں
بلکہ الفاظ سے زیادہ ہمارا طرز عمل دوسروں پر اثرات ڈالتا ہے۔
بیچ کا راستہ فقط مسلمان بننا ہے جو آسان ہے جس میں انسان آدمی بن کے رہ سکتا ہے۔
انسان پیدا انسان ہوتا ہے مگر بعد میں وہ فقط آدمی رہ جاتا ہے انسانیت ختم ہوجاتی ہے اسکو دوبارہ انسان بننے کے لئے تگ و دو اور ریاضت کرنا پڑتی ہے
جو ہم انسان کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے
بس کہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا
(مرزا غالب)
مگر ہر شخص بلندی چاہتا ہے تو کیوں نہ انسان بھی انسانیت کی بلندی کی طرف چلے اس بلندی کی طرف کا راستہ مومن بننا ہے منزل تو اور بھی آگے ہے جہاں متقی کہلائیں
جس مقام پہ پہنچ کے
بقول علامہ اقبال کے
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پُوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے.
Comments
Post a Comment