Skip to main content

💫 بیوی شوہر کے بغیر کتنے عرصے تک صبر کر سکتی ہے 💫

 💫 بیوی شوہر کے بغیر کتنے عرصے تک صبر کر سکتی ہے 💫


 حضرت عمرؓ نے کیا ارشاد فرمایا


آپ رات کے وقت گشت کے دوران ایک علاقے میں  ایک گلی میں سے گزر رہے تھے تو آپ نے کچھ آواز سنی جب غور کیا تو ایک گھر سے ایک عورت کی آواز آرہی تھی۔
اور  غور کرنے سے پتہ چلا کہ وہ کچھ اشعار پڑھ رہی تھی۔ جن کا مفہوم یہ تھا کہ اس کا شوہر گھر سے کہیں دور چلا گیا تھا اور وہ اسکی جدائی میں  بہت دکھی تھی اور گنگنا رہی تھی۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب اپنے گھر واپس آئے  تو آپ نے اپنی بیوی سے پوچھا  کہ شادی شدہ عورت اپنے  شوہر کے بغیر کتنے عرصے تک  صبر کر سکتی ہے آپ کی بیوی نے جواب دیا کہ تین سے چار مہینے تک صبر کر سکتی ہے ۔ آپ نے اسی وقت  فوج کو حکم جاری کر دیا کہ ہر فوجی کو چار مہینے کے دوران ایک دفعہ  ضرور چھٹی دی جائے گی تاکہ ہر فوجی اپنے گھر آ کر اپنی بیوی کے حقوق ادا کر سکے۔علماء کرام فرماتے ہیں کہ چار ماہ تک اگر شوہر عورت کا حق ادا نہیں کرتا تو عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ خلع کا مطالبہ کر سکتی ہے اور یہ اس صورت میں ہے جب عورت راضی نہ ہو۔ اس لیے شوہر کو چاہیے کہ وہ عورت کو ہر طرح سے راضی رکھے اور ہو سکے تو کم از کم سال میں ایک یا دو دفعہ ضرور اپنے گھر کا چکر لگائے یہ ان بھائیوں کے لیے ہے جو پردیس میں رہتے ہیں یا گھر سے دور کام کرتے ہیں  اگر ممکن ہو تو عورت کو اپنے ساتھ ہی رکھیں اور اگر دونوں اپنی رضا مندی سے اس بات پر متفق ہیں کہ دونوں ایک دوسرے سے زیادہ وقت دور رہ سکتے ہیں تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں ہے  لیکن اگر فتنہ کا اندیشہ ہو تو پھر رضا مندی بھی بے سود ہے کیونکہ زیادہ عرصہ تک گھر واپس نہ آنا بہت سے نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔۔
اس لیے شوہر کو چاہیے کہ وہ عورت کو  ہر طرح سے راضی رکھے اور کوشش کریں کہ اپنی بیوی کو تنہا مت چھوڑیں اور اگر مجبوری ہے تو کم از کم سال میں ایک یا دو مرتبہ ضرور اپنے گھر کا چکر لگایا کریں اگر ممکن ہو تو عورت کو اپنے ساتھ ہی رکھیں جہاں آپ خود رہتے ہیں اگر بیوی کی  رضا مندی سے  زیادہ وقت دور رہ سکتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر پھر بھی اندیشہ ہو کہ کچھ غلط ہو جانے کا  تو پھر رضا مندی بھی بے کار ہے کیونکہ زیادہ عرصہ تک گھر واپس نہ آنا بہت سے نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔اس لیے ہمیں چاہیے کہ بے حد احتیاط سے کام لیتے ہوئے اپنے ان ازدواجی تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش کریں تاکہ ہماری زندگی کے سارے معاملات ٹھیک طریقے سے چلتے رہیں اور ہماری زندگی سہولت کے ساتھ گزرے
__

Comments

Popular posts from this blog

تکـبر، خیانـت اور قـرض سـے دور رہنا

 تکـبر، خیانـت اور قـرض سـے دور رہنا : سیـــدنا ثوبان رضی الله تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "جو مر گیا اور تین چیزوں یعنی تکبر (گھمنڈ)، مال غنیمت میں خیانت اور قرض سے بری رہا،  وہ جــــنت میں داخــل ہو گا۔ [جامع الترمذي-١٥٧٢] اے ہمارے پروردگار ہمارے پلے کچھ بھی نہیں ہے جو اس دن تیرے سامنے لا سکیں۔ جس دن  اعمال تولے جائیں گے اور کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا سوائے اپنے نیک اعمال کے، اے خالق کائنات ہم پہ رحم فرما کہ ہم اس دن کے لئے تیاری کر سکیں پس تو ہم پہ رحم فرما، اور ہمارے دلوں کو نیکی کی طرف موڑ دے اور جو گناہ ہم سے سرزد ہوئے ہیں اس پہ ہم توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما ہماری دنیا اور آخرت برباد ہونے سے بچا لے۔ اے ہمارے رب ہمارا خاتمہ ایمان پہ فرمانا، ہمیں قبر اور دوزخ کے عذاب سے بچانا۔ بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے اور سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا مہربان ہے آمین یا رب العالمین #islam #islamicinformation

Mobile phone Usage

  Mobile phone Usage Mobile phones have come a long way in just a few years. From the early days of flip phone designs to the sleek and sophisticated touch screens we see today, there is no denying that mobile technology has progressed rapidly and that people are using their phones more often than ever. But with all this increased usage comes a multitude of concerns. Specifically, it's now common knowledge that cell phone radiation exposure can cause health problems such as cancer and infertility.

Quotation of the Day

Quotation Of the Day....... Never Trust the "Doubted Ones" & Never Doubted the "Trusted Ones" You Have the Real eyes to Realize the Real Lies...